8 اکتوبر، 2018، 10:36 PM

چین کا یوآن میں تجارت کرنے کا فیصلہ

چین کا یوآن میں تجارت کرنے کا فیصلہ

چین نے اگلے سال کے شروع سے اپنے تیل کے معاہدوں میں پیٹرو ڈالر کے بجائے پیٹرو یوآن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اگلے سال کے شروع سے اپنے تیل کے معاہدوں میں پیٹرو ڈالر کے بجائے پیٹرو یوآن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔ بہت سے ممالک نے امریکہ کی جانب سے غنڈہ گردی، محاصرے، اقتصادی پابندیوں اور مسلسل جنگوں کے قیام کی وجہ سے عالمی امن و امان اور معیشت کو درہم برہم کردیا ہے،امریکی ڈالر سے ہاتھ کھینچنے کی کوشیش کردی ہیں۔ ایران، روس، چین اور وینزویلا سمیت بہت سے ممالک اپنے تجارتی معاملات خاص طور پر تیل کی فروخت اور تیل کے معاہدوں کے لیے ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسیوں(یوآن، یورو،ریال اور روبل) استعمال کر رہے ہیں۔

News ID 1884627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha